حیدرآباد۔2جنوری(پریس نوٹ)مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدرمجلس علمائے دکن نے اعلان کیاکہ جمعہ 3جنوری کویکم ربیع الاول واقع ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدرمجلس علمائے دکن کی نگرانی میں منعقدہوا۔ شہر کے علاوہ دیگر علاقوں سے ربیع الاول کے چاند کی رویت کی اطلاع پر فیصلہ
کیاگیا۔ اجلاس میں مولانا مفتی محمد عظیم الدین‘ مولانا مفتی خلیل احمد‘ مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی ‘ مولاناسید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ‘ مولاناسید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ‘مولاناسید محمد اولیاء حسینی قادری مرتضیٰ پاشاہ اور نمائندہ وقف بورڈ قاضی فاروق عارفی شریک تھے۔ اس طرح سے 14جنوری منگل کو عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم ہوگی۔